حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے آئی سی سی ٹوئنٹی 20 خواتین ورلڈ کپ میں فائنل تک کا سفر طے کرنے والی آسٹریلیائی خواتین کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی کا تحفہ ان کی فیس میں زبردست اضافہ کی شکل میں ملا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے
اطلاع دیتے ہوئے کہا ’’نمبر ایک رینکنگ والی خواتین ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا میں کرکٹ کو خواتین کے لئے کھیلوں میں ایک متبادل بنا دیا ہے۔
ٹیم کی سرے فہرست کھلاڑیوں کو ملک کی نمائندگی کرنے کے لئے سالانہ 65 ہزار ڈالر کی اضافی رقم ادا کی جائے گی۔